اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 517 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 76، بلوچستان میں 15 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 852، اسلام آباد میں 16 ہزار 789 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 862 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار 534 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 565 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 836 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 517 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 240، سندھ میں 2 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 262، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔