اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 30 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 614 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 499 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 245، سندھ میں 2 ہزار 531، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔