مری میں ریونیو سے متعلقہ امور کی شکایات، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، عملہ معطل

Published On 13 October,2020 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری ریونیو سے متعلقہ امور کے بارے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریونیو عملہ معطل اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر تحصیلدار و سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر کو فوری طور پر معطل جبکہ تحصیلدار و سب رجسٹرار مری محمد الیاس اور رجسٹری محرر ابرار قریشی کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آئی ہے، عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہ رکھنے والے افسران کو اب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، دو برس نرمی سے کام لیا، اب ڈلیور نہ کرنے والا افسر پنجاب میں نہیں رہے گا۔
 

Advertisement