جلال پورپیروالہ میں لڑکی سے زیادتی، سیالکوٹ سے شادی شدہ خاتون اغوا

Published On 15 October,2020 12:48 pm

سیالکوٹ: (روزنامہ دنیا) جلال پورپیروالہ میں کھیتوں میں کام کرنے والی لڑکی کو اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سیالکوٹ میں خاتون کو اغوا کر لیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق موضع بیٹوواہی میں سمیرا نامی خاتون کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ ملزم نعمان نے اسے اکیلے دیکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا، متاثرہ خاتون کے والد کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ کے قریب تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ میں حمزہ کے مطابق وہ کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اور اسکی شادی تین سال قبل ر بیعہ بی بی سے ہوئی جس سے اسکا ڈیڑھ سالہ بیٹا ہے۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ روزگھر آیا تو امان ﷲ، ربیعہ کے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھے دیکھتے ہی پستول نکال لیا اور اسکی بیوی کو اغوا کرکے لے گیا۔ مدعی کے مطابق گھر سے سوا تین لاکھ روپے اور تین تولے طلائی زیورات بھی غائب ہیں۔
 

Advertisement