چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں اڑھائی سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور دیگر شناختی چیزیں برآمد کرلی گئیں، ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش ،وزیر قانون سلطان محمد اورچارسدہ پولیس حکام کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چارسدہ کی اڑھائی سالہ زینب سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم لعل خان کو گرفتارکر لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پرآلہ قتل اور دیگر شناختی چیزیں برآمد کرلی گئیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہوا کہ بچی سے زیادتی ہوئی، اڑھائی سالہ بچی کا کیس اندھا کیس تھا جس کی نگرانی وزیر اعلیٰ خود کررہے تھے، پولیس نے جانفشانی سے اس اندھے قتل کے ملزموں کو گرفتار کیا، معصوم زینب کے قاتلوں کو انصاف کٹھہرے میں لائیں گے، وزیر قانون سلطان محمد کا کہنا تھا کہ واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے،بطور حکومت ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کریں۔