قلعہ عبداللہ: (دنیا نیوز) قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ کلی داویان کے رہائشی مدرسے کے طالبعلم انعام اللہ کواغوا و زیادتی کے بعد درخت سے لٹکا کر قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو لیویز نے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو آج مزید ریمانڈ حاصل کرنے کے لے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، یاد رہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے اس واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کو کل ذاتی حثیت سے اپنے چیمبر میں بھی بلایا تھا، لیویز نے مرکزی ملزم یحیی کو بچے کے قتل کے دوسرے دن گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرے ملزم جعفر کو آج صبح ملزم یحیی کے نشاندہی پر اپنے گھر سے صبح 5 بجے گرفتار کر لیا۔
واقعے کی مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے، علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی تھی۔