کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے بھیکاری کو ٹکرمار زخمی کردیا۔جس کے کپڑوں سے 85 ہزارروپے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مین سریاب روڈ پر پولیس تھانہ کیچی بیگ پولیس تھانہ کی حدود میں تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے بھیکاری کوٹکر ماردی جس کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں دوران مرہم پٹی اسکے کپڑوں کی جیبوں سے85 ہزار روپے کی رقم نکلی ، جیسے ہسپتال کے عملے متعلقہ پولیس تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے حوالے کردیا، جبکہ زخمی ٹراما سیںٹر میں زیر علاج ہے