کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

Published On 12 October,2020 05:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے کورنگی میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان بنوں کا اہم کارندہ اور ایم کیو ایم لندن کے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کورنگی کے ایریا میں دومختلف کارروائیاں کی ہیں پہلی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بنوں کے اہم دہشت گرد ملزم منہاج الدین عرف منہاجہ ولد نیک عمال خان کو گرفتار کرکےاس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا کاتعلق ٹی ٹی پی بنوں اخترگروپ سے ہے اورگرفتاردہشت گردبم بنانے اورنصب کرنے کا ماہرسمجھا جاتا تھا، بیرون ملک فرار کے لئے کراچی میں موجود تھا گرفتارملزم منہاج رواں برس ہی امن جرگے کے تین ممبرز فاروق،علیم اور عبداللہ کے قتل میں ملوث تھا گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کے لیے کے پی کے پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایاکہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے ایک اورکارروائی میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلرلال بادشاہ گرفتارولد جمال خان کوگرفتار کرکے اس کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا چوہدری صفدرکے مطابق گرفتار ملزم بدنام دہشت گرد رئیس مما کا قریبی ساتھی ہے گرفتار ملزم سال 2010 میں قوم پرست جماعت جئے سندھ کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے۔
 

Advertisement