گمبٹ: (دنیا نیوز) گمبٹ میں دیرینہ دشمتی پر مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ گمبٹ کے علاقہ ناکبند میں سابقہ عداوت پر مخالفین نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار کار سوار افراد مکائیل، مجاہد، ریاض اور آمین جاں بحق ہو گئے۔ چاروں جاں بحق افراد رشتہ دار تھے اور جنازہ سے واپسی پر گھر جا رہے تھے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال گمبٹ منتقل کر دی گئیں۔ گمبٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔