چارسدہ: مخالفین کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق، چوتھا زخمی

Published On 09 October,2020 04:18 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ کے علاقہ گڑھی حمید گل میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں بھائی صلح کی نیت سے اپنے پڑوسی کے گھر جارہے تھے کہ پڑوسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے تین بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے باعث چوتھا بھائی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مقتولین کی ملزمان سے چند دن پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
 

Advertisement