کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے 28 کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی کپڑے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمزاینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نےغیرملکی کپڑےکی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے، انڈسٹریل ایریا نمبر 7 میں گودام سے غیر ملکی کپڑا اور پولیسٹر یارن برآمد کیے گئے ہیں۔
برآمد کیے گئے 50 ہزار کلو کپڑے اور 30 ہزار کلو پولیسٹر یارن کی مالیت تقریباً 28کروڑروپے بتائی جاتی ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق ضابطے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔