چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں خاتون کو اغواء کے بعد ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ سر کے بال کاٹ دیئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقہ عثمان آباد سے بشریٰ نامی خاتون کو اغواء کیا گیا ملزمان نے اغواء کرنے کے بعد بشری بی بی سے اجتماعی زیادتی کی اور سر کے بال کاٹ دیئے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ فیصل، محبوب اور 3 نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے سے اغواء کیا۔ ملزمان کئی روز تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد ملزم فیصل نےسر کے بال کاٹ دیئے۔
متاثرہ خاتون نے ڈی۔پی۔او چنیوٹ بلال ظفر اور اعلی حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔