یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹا اور گھی مہنگا کرنے کی سمری تیار

Published On 06 October,2020 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیو) یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، چینی 9روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے اور گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کا پلان تیار کرلیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی,آٹا اور گھی مہنگا کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے- سمری منظوری کیلئے بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھاکر 860 روپے کرنے کی تجویز دی گئِ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی، وزیراعظم کی ذمہ داروں کیخلاف بڑی کارروائی کی ہدایت

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی تجویز ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بیس ستمبر دو ہزار بیس سے کیا جائے، یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق 8 جنوری 2020ء کو ہوا جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے، چینی، گھی دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

Advertisement