اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کابینہ ڈویژن سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر وزیراعظم آفس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوطلب کر لیا گیا، جس میں وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔
سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان، معاشی اعشاریوں، ریلوے کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
ڈی جی سی اے اے کے ایڈیشنل چارج کی توسیع، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کی تعیناتی اور لیگل ایڈ اینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دی جائے گی جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان کی نامزدگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔