مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے دوران پولیس کا ایک اے ایس آئی شہید ہوگیا، ایک مطلوب ڈاکو بھی مارا گیا۔
مظفرگڑھ کے کچے کے علاقے موضع پیرڈونہ راجن میں پولیس ٹیم نے مقدمات میں نامزد اشتہاری ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا اے ایس آئی ملازم حسین شہید ہو گیا۔
مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ فراری ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔