'کیلیبری دھاندلی کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں'

Published On 04 October,2020 01:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز فیک ہیں۔ ساڑھے پانچ ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔
 

Advertisement