اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ کارکنوں نے بارہ کہو میں لیگی رہنما کا استقبال کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا احتساب عدالت کے اسی فیصلے کیخلاف نواز شریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے، نواز شریف کی حاضری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھر ایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔