اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی طرف سے بلائی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتوار کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مریم نواز شرکت کریں گی۔ ابھی تک نوازشریف کی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا۔
بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف سے نواز شریف کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں۔
Thank you Bilawal. Warm regards & prayers. https://t.co/pl5P6CmR1Z
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 18, 2020
یاد رہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اورویڈیو لنک کے ذریعے اے پی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا فون، نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور انہیں اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔
Just spoke to Mian Mohammad Nawaz Sharif. Enquired about his health. Also invited him to virtually attend opposition APC, hosted by PPP, on 20th September.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 18, 2020
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت قبول کر لی جبکہ سزا کے بعد میاں نواز شریف پہلی بار کسی فورم سے خطاب کرینگے۔
مزید برآں اپوزیشن کی اتوار کے روز بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں، اجلاس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں دن 12 بجے شروع ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو دونکاتی ہے۔
ایجنڈا کے مطابق حکومت کی دو سالا کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تجاویز دیں گی، بلاول بھٹو کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کے دعوت نامے اپوزیشن جماعتوں کو پہنچا دئیے گئے ہیں۔
نیر بخاری، فرحت اللہ بابراور شیری رحمن دعوت نامے پہنچا رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے ن لیگ کے احسن اقبال، پختونخوا میپ کے سینٹر عثمان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے سینٹر میر کبیر، اے این پی کے امیر حیدر ہوتی، بی این پی مینگل کےسینٹر جہانزیب جمالدینی کو اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا، اسی طرح سے بی این پی عوامی کے صدراسراراللہ زاہری، جمیعت العلمائے پاکستان کے شاہ اویس نورانی سے فون پر رابطہ کرکے انہیں شرکت کی دعوت دی۔