لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر اپنی متاثر ہونیوالی گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی اور پتھراؤ سے مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین متاثر ہوئی۔ مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی پر چاروں جانب سے پتھراؤ کیا گیا، ونڈ اسکرین پتھر سے نہیں ٹوٹ سکتی، ،گاڑی کی ونڈ اسکرین پر کچھ اور لگا ہے۔
See this and decide if it was only pelting of stones or a well thought out act far more sinister in nature. The police were unaware that the car was an armoured one. What they intended to do is clear. When you can’t prosecute, persecute. pic.twitter.com/6FMCWwjjmV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم کی 180ایکڑ اراضی کیس میں نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنان کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد لیگی کارکنان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کی جانب سے لیگی کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی تھی۔