لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے مریم نواز کی پیشی پر کشیدگی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے نیب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، مریم خود پیش ہونے کے بجائے کارکنوں کےساتھ آئیں، نیب دفتر کے باہر کارکنوں کے ذریعے منظم انداز میں بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔
نیب حکام کی جانب سے ن لیگی کارکنان کارکنان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد نیب آفس کے باہر لیگی کارکنوں کی پکڑدھکڑ شروع ہو گئی، پولیس نے مریم نواز کے واپس جانے کے بعد لاٹھی چارج کی اور متعدد کارکن گرفتار کر لئے۔