لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گیارہ اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارکن جاتی عمرہ سے مریم نواز کے ساتھ قافلے کی شکل میں جائیں گے۔
نیب نے مریم نواز کو گیارہ اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قانونی معاملات پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور یہ طے کیا گیا ہے کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہوں گی اور اپنا موقف پیش کریں گی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو صبح ساڑھے نو بجے جاتی عمرہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن بھی قافلے کی شکل میں مریم نواز کے ہمراہ رائے ونڈ جاتی عمرہ سے نیب کے دفتر تک جائیں گے۔