لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھو تم لوگوں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کردیا، ان کا کورونا پازیٹو ثابت کرتا ہے کہ ان کے تحفظات غلط نہ تھے۔
مریم نواز نے شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہاکہ شہبازشریف تمام انتقامی کارروائیوں کی شدت بارے جانتے ہوئے بھی لندن سے واپس آئے۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ شہبازشریف قطعی طورپر احتساب کے عمل سے بچنے کی کوشش نہیں کررہے، اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے۔
Look what you did to him!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2020
The fact that he came back from London despite being well aware of the pettiness & vindictiveness establishes that he was not evading accountability in any way. If it were accountabity intended, you wouldn’t have risked his life. Shame! pic.twitter.com/veo8PHjShB
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی پہلے سے کمزور صحت کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، انکی صحت بارے جانتے ہوئے یہ سب کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا، اللہ تعالی شہبازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔