لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے والد میاں محمد نواز شریف کی سرجری کوروناوائرس کے باعث ملتوی ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میاں نواز شریف high risk patient ہیں اس لئے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میں انکو یاد رکھیں۔
میاں صاحب کی سرجری کور ؤنا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ high risk patient ہیں اس لئیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔ https://t.co/XdBisJguRy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 1, 2020
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مزدوروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔
آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 1, 2020
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے۔ رمضان کا بابرکت مہینہ اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے ، نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے، اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے۔
اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 1, 2020
یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام! https://t.co/WkaYM2mH8x
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے نام کرتی ہوں جو اس وبا میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، سلام ہے انہیں جو تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔