لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بزرگ مسلم لیگی رہنما سر انجام خاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ سرانجام خاں کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔
بزرگ مسلم لیگی رہنما سر انجام خان کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا۔ وہ سیاسی وجمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی. دور آمریت میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ مل کر ایسے دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا جب مسلم لیگ (ن) اور سیاست کے لئے ایک بہت کٹھن وقت تھا.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2020
ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سر انجام خاں سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہرا باب ہیں۔ جس کی مثال نہیں ملتی۔ دورِ آمریت میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ملکر ایسے دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا جب مسلم لیگ ن اور سیاست کے لیے ایک بہت کٹھن وقت تھا۔
آج مسلم لیگ (ن) ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالی سر انجام خان صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، آمین۔ https://t.co/HxSohqvODx
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2020
مریم نواز نے مزید لکھا کہ آج مسلم لیگ ن ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سر انجام خاں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس
— President PMLN (@president_pmln) April 9, 2020
سرانجام خان پارٹی کےبزرگ، وفادار نظریاتی اور قربانی دینے والے رہنما تھے
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے بھی پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ سرانجام خان پارٹی کےبزرگ، وفادار نظریاتی اور قربانی دینے والے رہنما تھے۔