لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت 11 مارچ کو مقرر کر دی۔
ادھر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں تحریک انصاف کے سبطین خان کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف عباس نے چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی، ملزم یوسف عباس چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں رقم جمع کرواتا رہا، یہ حقیقت ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز ہمارے معاشرے میں پھیل چکی ہے۔