لاہور: (دنیا نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کو دیکھ کر کیا جائے گا
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیماری کا علاج ملک میں نہ ہونے کا جواز دیا تھا۔ ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر کسی کو بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکتا۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی تھی۔ حکومت کے پاس عدالت جانے کا آپشن موجود ہے۔