اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے چودھری شوگر ملز کیس میں بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں میں لیگی رہنما جاوید لطیف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مختلف وزارتوں میں 30 سال سے سینارٹی کے کیسز، خالی آسامیاں، قواعد وضوابط اور تادیبی کارروائیاں زیر التوا تھیں۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ نادرا میں جمعہ کا دن خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جیلوں سے رہا پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ڈیٹا بیس بنایا جائیگا۔
اس کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں سے متعلق این او سی کی شرط ختم جبکہ پی ایس او کے ایم ڈی کی تعیناتی کی سمری موخر کر دی گئی۔