لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈٖالنے کیلئے نیب نے وفاقی حکومت کو درخواست کر دی۔ نیب لاہور کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہےکہ مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے تک حاضری سے استثنی دے رکھی ہے۔