لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے درخواستوں پر سماعت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بنچ کی تشکیل سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
لیگی وکیل رفاقت ڈوگر نے نیب کیسز کی سماعت کرنے والے جج جسٹس علی باقر نجفی کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں کو دوسرے بنچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
چیف جسٹس سردار شمیم خان نے کیس کسی دوسرے بنچ کو بھجوانے سے معذوری ظاہر کی اور کہا کہ جو بنچ پہلے سماعت کر رہا تھا، وہی اسے سنے گا۔