مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 24 دسمبر تک ملتوی

Last Updated On 16 December,2019 03:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، نیب آج بھی جواب جمع نہ کرا سکا جس پر عدالت نے 24 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

 

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، نیب کی جانب سے آج جواب جمع نہ کرایا گیا جس پر نیب کے وکیل نے مریم نواز کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب کیوں نہیں جمع کرایا گیا جس پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیں گے۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ والد کی طبیعت خراب ہے، انہیں دیکھنے کے لیے ملک سے باہر جانا ہے، لاہور ہائیکورٹ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔