نواز، شہباز اور زرداری کا طریقہ واردات ایک: شہزاد اکبر

Last Updated On 11 December,2019 11:09 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کا سامنا، ضمانت نہ بڑھی تو نوازشریف کو واپس آنا پڑیگا مریم نواز کے بھائی بہن اور سارا خاندان لندن میں ہے :معاون خصوصی احتساب

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے ۔پاناما کیس میں جن ذرائع سے رقم آئی۔ اسی ذرائع سے مسلم لیگ کے پاس آتی ہے ، 18 سوالات اس لئے کیے گئے کہ 10 سالوں میں شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو انہیں وطن واپس آنا پڑے گا۔نوازشریف پاکستان میں تھے تو ان کے پلیٹ لیٹس سے آگاہی ہوتی رہتی تھی اب نواز شریف لندن میں ہیں تو پلیٹ لیٹس کہاں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لیے باہر جانا چاہتی ہیں حالانکہ مریم نواز کی بہن، بھائی، بھابیاں اور سارا خاندان لندن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے ، ملک میں تمام ادارے آزاد ہیں اور حکومت نے قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا۔ 

Advertisement