لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ شہباز شریف نے اپنے خلاف نیب کیسز میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کروا دی۔
جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف کے وکلا نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز میں ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف اپنے اور بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔