شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کا منافع فریز کرنے کے احکامات جاری

Last Updated On 25 November,2019 09:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شریف فیملی کے خلاف نیب حکام کی بڑی کارروائی، قومی احتساب بیورو نے مختلف انڈسٹریز کا منافع فریز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق منافع فریز ہونے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیریز اور کرسٹل پلاسٹک شامل ہیں۔

اسی طرح العربیہ ملز، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کا منافع بھی فریز ہوگا۔ مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز اپنے کاروبار سے منافع کے حقدار نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے احکامات شریف فیملی کے معاشی مشیروں کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ شریف ڈیری فارم پرائیویٹ کمپنی میں حمزہ شہبازشریف کے 1 ہزار شیئرز ہیں۔

سلمان شہباز شریف کے 99 لاکھ 98 ہزار اور نصرت شہباز شریف کے 800 شیئرز ہیں۔ نیب اس سے قبل شریف فیملی کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کروا چکا ہے۔
 

Advertisement