لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کر رکھا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب اب تک کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا۔ بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں۔