لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔
جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 4 ستمبر کو نیب نے عدالت سے حمزہ شہباز کے خلاف ذرائع سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں مزید پانچ دنوں کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا لیکن احتساب عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف تفتیش کیلئے 84 دن نیب کی تحویل میں رہے۔