رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

Last Updated On 01 August,2019 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر حمزہ شہباز نے کہا ایک آدمی ہوں، نیب سے کہوں گا کرپشن ثابت کریں، نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔

ادھر شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں، شہبازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
 

Advertisement