لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشکالات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت مانگی، نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔
نیب نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کے خلاف انویسٹی گیشن کرنی ہیں، لہذا حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔ احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔