لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کا نام ای سی سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والدہ کو کھو چکی ہوں، والد بستر مرگ پر ہے، والد کو اب کھونا نہیں چاہتی، نیب کیسسز کے دوران والدہ کو کھویا، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔