لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔ متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دے۔
مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی لف کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لی سکتی ہے۔
درخواست استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کےلیے جانے کی اجازت دے۔