ہمیں نواز شریف کے باوفا ساتھیوں پر فخر ہے، مریم نواز کا ٹویٹ

Last Updated On 28 May,2020 07:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں نواز شریف کے باوفا ساتھیوں پر فخر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھیوں نے قربانیاں دیں، سختیاں جھیلیں، بدترین دہشت، دھونس اور دھاندلی کا سامنا کیا لیکن ان باوفا ساتھیوں نے قائد اور جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے سب ساتھیوں کو سلام، نواز شریف کو اللہ سرخرو کر رہا ہے، سب کو نظر آ رہا ہے، جن کو نظر نہیں آ رہا، اللّہ ان کو بھی دکھائے گا۔ انشاءاللہ۔ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے۔