لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہوے ایک جھٹکا برداشت نہیں کر سکے گی۔ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے حکومت وقت سے پہلے گرجائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو ہلانا، گرانا مشکل کام نہیں، حکومت اپنی سازشوں، کمزوریوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔ مشکلات کے سفر میں لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ پنجاب کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) متحد ہے، ہمارے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔ لیگی قائد لندن سے تحریک کو لیڈ کریں گے، میاں صاحب نے فیصلہ کرلیا کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، عوام کے بل بوتے جنگ لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سب کچھ لکھا ہوا سکرپٹ تھا، ریفرنس بنا کر سزائیں دلوائی گئیں: میاں نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا جعلی حکمرانوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، لیگی قائد کی باتوں میں وزن ہے، نواز شریف نے جو باتیں کی ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں، میاں صاحب تین باروزیراعظم بنے، چوتھی باربھی بنیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم میں سے جوبھی گرفتارہوگا، سیکنڈ لیڈرشپ آگے آئے گی۔ جس نے مجھے گرفتارکرنا ہے سب کے سامنے کرے، قبل ازوقت ضمانت نہیں کروانگی۔ پتھر بھی میں نے کھائے اور دہشت گردی کا مقدمہ بھی میرے خلاف بنایا گیا۔
نائب لیگی صدر کا کہنا تھا کہ میرا خیال لانگ مارچ اسلام آباد جانے سے پہلے حکومت چلی جائے گی، پیپلزپارٹی سے انتخابی میدان میں لڑیں گے، حکومت سے چھٹکارے کے لیے ہم سب اکٹھے ہے، پیپلزپارٹی سیاسی حریف ضرور ہے لیکن دشمن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ ایسی قوت سے ہوتا ہے جہاں قانون وانصاف ہو، یہ ایسی حکومت ہے جوآئین وقانون پراعتماد نہیں کرتی۔ ایسی حکومت کوتوماننے کوتیارنہیں ڈائیلاگ کی بات کیسے ہوسکتی ہے، یہ جعلی حکومت ہے۔