لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 26 سالہ لڑکی کی بند لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے والد اور بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے سے برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش کی شناخت جویریہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق 26 سالہ جویریہ مظفر گڑھ کی رہائشی تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، پولیس نے مقتولہ کے والد اور بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔