فیصل آباد میں ڈاکو چور بے لگام، شہری غیر محفوظ

فیصل آباد میں ڈاکو چور بے لگام، شہری غیر محفوظ

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 1 میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کی تلاش میں ناکامی کا شکار ہے جبکہ ڈکیتی کے واقعہ کا تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔