کراچی: (دنیا نیوز) سعود آباد میں سی ٹی ڈی کے زخمی سب انسپکٹر کی مدعیت میں دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گذشتہ روز دہشتگردوں نے سب انسپکٹر مختیاراحمد پرحملہ کیا تھا جس کا مقدمہ دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ سب انسپیکٹر مختیار احمد نے بیان دیا کہ میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے لیاقت مارکیٹ اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا تھا، موٹر سائیکل پر سوارشلوار قمیض میں ملبوث 2 ملزمان آئے، ایک موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرے ملزم نے پستول سرپر رکھ دیا اور سرکاری پستول بھی چھین لیا۔
مختیار احمد کے مطابق ملزمان نے جان سے مارنے کیلئے پیٹ پر گولی ماری جس کے سبب زخمی ہو کر گر پڑا اور ملزمان فرار ہوگئے۔ مختیار احمد نے بتایا کہ ملزمان کو شکل سے پہچان سکتا ہوں۔