کراچی: نوپارکنگ سے گاڑی ہٹانے کا کیوں کہا؟ شہری مشتعل، ٹریفک اہلکار پر تشدد

Published On 05 October,2020 07:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کےعلاقے گلشن اقبال میں نوپارکنگ سے گاڑی ہٹانے کا کہنے پر شہری مشتعل۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو مار مار کر ادھ موا کردیا

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے پہلے ٹریفک اہلکار کو مکے مارے پھر زمین پر گرا کر مارتا رہا۔ شہری ٹریفک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ بھی کھینچتا رہا۔

ٹریفک پولیس اہلکارنےشہری کو گاڑی نو پارکنگ سے ہٹانے کا کہا تھا۔ گاڑی نو پارکنگ پر کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بااثر شہری نے کہا کہ میرا باپ سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسر ہے۔ شہریوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے اہلکار اور دوسرے شہری کو الگ کیا۔
 

Advertisement