کراچی: عدالت کا نقیب اللہ کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

Published On 01 October,2020 03:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور ڈی آئی جی ایسٹ کو نوٹس دیتے ہوئے اگلے سماعت پر پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد ہشتگردی میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پیش ہوئے، استغاثہ کی جانب سے ایم ایل او جناح ہسپتال نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، ایم ایل او کی جانب سے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، ایم ایل او نے رپورٹ میں موقف اپنایا کہ نقیب اللہ کی موت سینے میں گولیاں لگنے سے ہوئی ہے، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں تھے۔

ملزم اکبر ملاح کے وکیل نے آئندہ سماعت پر ایم ایل او کے بیان پر جرح کرنے کی استدعا کی، عدالت نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، ڈی آئی جی ایسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
 

Advertisement