کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ شب تھانہ شارع نور جہاں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے معاملے کے بعد پولیس نے کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔۔ جس پر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، بلوے، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، کال سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ مقدمہ میں 21 کارکنان اور عہدے داران نامزد ہیں۔
گزشتہ رات پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ ایک گروپ نے پولیس سے رجوع کیا دوسرے گروہ نے تھانے میں آکر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھا۔