کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری میں لانچ سے بھاری مقدار میں اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز میرین نے لانچ سے 2872 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہو رہی تھی۔
پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 2 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔