فیصل آباد کے 3 لڑکوں کے اغوا کا ڈراپ سین، گھر سے خود بھاگے، پولیس نے بازیاب کروا لیا

فیصل آباد کے 3 لڑکوں کے اغوا کا ڈراپ سین، گھر سے خود بھاگے، پولیس نے بازیاب کروا لیا

فیصل آباد کے علاقے منصور آباد کے رہائشی تین لڑکوں نے اپنے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا، والدین کی درخواست پر تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے بچوں کی بازیابی کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا تھا۔

تھانہ منصور آباد پولیس نے ریلوے پولیس کی مدد سے لڑکے بازیاب کروا لیے، ابوبکر، فہد اور حسان کو روہڑی سے بازیاب کروایا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں لڑکے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگے تھے۔