کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت نعیم اقبال اور لیاقت علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفیش کے سے معلوم ہوا ہے کہ قتل کی وجہ رشتے کا تنازعہ ہے۔